24 مئی 2014 - 08:06
اسماعیل ہنیہ تہران کا دورہ کریں گے

فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنيہ تہران کا دورہ کریں گے ۔

ابنا: لبنان کے الميادين ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنيہ اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی ساتویں جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے تہران کا دورہ کریں گے . یہ نشست 25 مئی سے تہران میں منعقد ہوگی جس میں دنیا کے 300 سے زیادہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 27 مئی تک جاری رہے گا۔
اس اجلاس میں دنیا کے 36 ممالک کے 220 رکن شرکت کریں گے ۔
فلسطین کے منتخب وزیراعظم ایسی صورت میں تہران کا دورہ کر رہے ہیں کہ دوحہ میں ایران اور قطر کی مشترکہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ملاقات کی تھی . دونوں فریق نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال خاص طور فلسطین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔
دوسری طرف حماس کے ایک سینئر رہنما محمود الزہار نے ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع پر زور دیا ہے . انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ بہترین تعلقات، فلسطین کی مزاحمت کے پروگراموں کا حصہ ہے, انہوں نے کہا کہ ایران ، ملت فلسطین کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔

.......

/169